پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی کا اجلاس جاری ہے اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کر رہے ہیں اجلاس میں جے آئی ٹی کے تمام ارکان شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے۔اجلاس کی صدارات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کررہے ہے۔ کل ہونے والے اجلاس میں اراکین نے وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے قبل بیرون ممالک سے شواہد حاصل کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے ساتھ قانونی معاونت کے معاہدے موجود نہیں۔

اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر جبکہ ان کے بچوں کی جانب سے مختلف نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویوز کی سی ڈی طلب کی تھی ۔ اس سلسلے میں پریس انفارمیشن ڈیپارنمنٹ کو آگا ہ کردیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY