ٹرمپ انتخابی مہم اور روس کے ممکنہ روابط: خصوصی تحقیقاتی افسر کی تقرری

0
44

امریکی محکمہ انصاف نے ملک میں گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے مابین ممکنہ روابط کی چھان بین کے لیے ایف بی آئی کے سابق سربراہ رابرٹ مُلر کو خصوصی تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ابھی چند روز پہلے ہی صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق جیمز کومی کی برطرفی سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ ان کے قریبی ساتھی اور قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن کے خلاف تحقیقاتی عمل روک دیں۔ رابرٹ مُلر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس ذمہ داری کو بہت اچھے طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY