پچھلے دنوں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ڈاکٹر صالحہ محمود نے برطانیہ میں ہونے والا ماسٹر شیف کا ٹائٹل جیت لیا۔

ڈاکٹر صالحہ محمود نے دیگر 64 شیفس کے مقابلے میں زبردست اور ذائقے دار کھانے ایسے پکائے کہ سب انگلیاں ہی چاٹتے رہ گئے۔

ڈاکٹر صالحہ محمود کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کا انہیں شوق والدہ کو دیکھ کر ہوا اور 12 برس کی عمر سے گھر بھر کو مزے مزے کے کھانے پکا کر کھلا رہی ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مہارت آتی گئی۔
ڈاکٹر صالحہ محمود کے مطابق ماسٹر شیف کا ٹائٹل پانا ان کیلئے واقعی اعزاز کی بات ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کوکنگ کو پیشے کے طور پر نہیں آزمائیں گی، بلکہ ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی خواہش رکھتی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY