یورپی پارلیمان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سٹراس برگ میں زیادہ تر اراکین پارلیمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فوری طور پر آباد کاری کا سلسلہ بند کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یورپی یونین مزید واضح کردار ادا کرے گی۔ قبل ازیں اسی طرح کی ایک قرار داد سلامتی کونسل میں منظور کی گئی تھی، جس کے بعد امریکا اور اسرائیل کے مابین تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

سن 1993 میں اسرائیل اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن یا پی ایل او نے ایک دوسرے کو تسلیم کر لیا تھا لیکن ایک آزاد فلسطینی ریاست آج تک قائم نہیں ہو سکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY