الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ووٹر لسٹوں کی فراہمی کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تجویز کی مخالفت کر دی ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کہتے ہیں کہ ووٹر لسٹوں میں خواتین کے نام ، پتے اور تصاویر بھی ہیں، ڈیٹا کے غلط استعمال کا خدشہ ہے۔

خیبر پختون خوا اور پنجاب نے آئندہ انتخابات میں عدلیہ سے ریٹرننگ افسران لینے کی تجویز دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے8 ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے تمام مجوزہ پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل میپ کے ساتھ منسلک کردیا ہے، آئندہ انتخابات میں ساڑھے 8 لاکھ افراد فرائض سر انجام دیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY