ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے

0
90

ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج جاری ہے۔ موجودہ صدر حسن روحانی اعتدال پسند رہنما ہیں جو دوسری مرتبہ میدان میں ہیں۔ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ ان کی بڑی کامیابی تھی تاہم ایران میں بے روزگاری بڑھی ہے جس کے باعث نوجوان طبقہ ان سے خاصا نالاں ہے۔

دوسری جانب صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی انتخابات میں کامیابی کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگا رہے ہیں۔

دارالحکومت تہران میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی نے حسن روحانی کی معاشی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا اور برطانیہ سمیت 102 ممالک میں ایرانی شہریوں کے لیے پولنگ اسٹیشنز قائم کے گئے ہیں۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ ڈال دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور صدر حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی کی توقع کی جارہی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ عوام صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور ملک سے باہر مقیم باشندے بھی ووٹنگ میں حصہ لیں۔ووٹنگ کیلئے ملک بھر میں 63ہزار 500پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور ملک سے باہر مقیم ایرانی باشندے بھی صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ایران کے مرکزی الیکشن آفس کا کہنا ہے کہ5 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیںجو آج پولنگ میں حصہ لیکر آئندہ 4سال کیلئے اپنا صدر منتخب کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY