ذکر حسین کی قیمت چکانے والوں کے نام،سید غضنفر حسین زیدی

0
90

کیا ذاکرین کا 10 لاکھ روپے ایک عشرے کا مانگنا صحیح ہے یا غلط ؟

بالکل ٹھیک ھے بلکہ جو بانیان پورے سال جھوٹ کرپشن سے اپنی جیبیں بھرتے ہیں اور سال کے بعد پہلے عشرے کے لیئے مغلیات بکنے والے ذاکرین کو بلاتے ہیں تاکہ ان کی مجالس کہ جس کا کوئ تعلق عزاداری امام حسین ع سے دور دور تک نہیں ہوتا سستی شہرت پانے کے لیئے مومنین کو گمراہ کرتے ہیں ان جیسے بانیان سے یہ مغلیات بکنے والے ذاکرین ان کی پوری عمر کی کمائ بھی لے لیں تو بھی کم ھیں

کبھی ان بانیان نے تحقیق کرنے کی جسارت کی کہ یہ ذاکرین ان جیسے بانیان سے پیسہ کما کر کہاں خرچ کرتے ہیں ؟ کبھی تحقیق ہی کرلیں کہ ذاکرین کنجریوں ، لونڈوں اور شراب پر پیسہ خرچ کرتے ہیں یا اس پیسے سے زکوۃ فطرانے ، خمس ادا کرتے ہیں ؟ کیا یہ ذاکرین اس پیسے سے کتب خریدتے ہیں ؟ کیا ایک عشرے کا 10 لاکھ روپے ان ذاکرین کی بلٹ پروف ، بم پروف گاڑی کے پٹرول کا خرچہ ہے ؟
ایسے بانیان کی عزت و غیرت نے کبھی گوارا کیا ؟ کہ کسی مدرسے کے طالب علم جو حصول علم کے لیئے در در بھٹکتا ہے خاک چھانتا ہے اس کے سال کی پڑھائی کا خرچ ہی اٹھا لیں ؟

جس علاقے میں رھتے ہیں ان میں کسی بیوہ کے گھر پر راشن ڈلوا دیں ؟ کسی یتیم کے سر پر ھاتھ رکھ لیں ؟ اپنے پڑوسی کے جس کے حقوق شریعت نے سب سے زیادہ واجب قرار دیئے کیا کبھی اس صاحب ثروت نے اپنے پڑوسی کے گھر جاکر اس کے حالات کا جائزہ لیا ؟ کہ وہ کن مشکلات کا شکار ھے کیا وہ اور اس کے بچے روز رات کو بھوکے تو نہیں سوتے ؟ سوالات کافی ہیں ، لیکن اس سوال سے پہلے ذاکرین اور ایسے بانیان کی نجی زندگی پر تحقیق کریں ۔ شائد مسائل کا حل نکل سکے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY