اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رینجرزکی کارروائی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ڈی جی پنجاب رینجرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ـــاگر رینجرز نے چھاپےکی وجہ نہ بتائی تو اسے واپس بھیج دیا جائے گاـ۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ مراسلہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رینجرز کو پولیس کے بغیر چھاپہ مارنے کا اختیار نہیں ہے۔قانون کے مطابق کسی بھی چھاپے کے لئے رینجرز کو ضلعی انتظامیہ سے منظوری لینا ضروری ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی منظوری سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو 15 اور17 مئی کو بھی مراسلے بھیجے گئے مگر جواب نہ آیا۔

ذرائع وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اگر پیر22 مئی تک جواب نہ آیا تومفاد عامہ میں رینجرز کو واپس بھیج دیں گے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے مئی کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پرچھاپہ مارا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY