افغان صوبوں ننگر ہار اور کاپیسا میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گیارہ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ ننگر ہار صوبے کے ایک پولیس افسر عبدالوہاب کے مطابق آج جمعہ کی صبح ایک پولیس ملازم نے اپنے پانچ ساتھیوں کو سوتے میں ہلاک کر دیا۔ وہ واردات کے بعد اپنے ساتھیوں کا اسلحہ لے کر فرار بھی ہو گیا۔

ادھر کاپیسا صوبے میں چھ پولیس اہلکاروں کی عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے کی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ کاپیسا میں ہلاک ہونے والے چھ میں سے پانچ کا تعلق اسپیشل پولیس سے بتایا گیا ہے۔ اس حملے میں پچیس طالبان عسکریت پسندوں کے مارے جانے کا بھی بتایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY