ایران میں انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے

0
49

ایران میں انتخابات میں ڈالے گئے ووتوں کی گنتی جاری ہے

اس سے قبل ایران میں صدارتی انتخابات میں پولنگ کا وقت بڑھانا پڑ گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے دن لوگوں کی ایک بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کی خاطر پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرتی رہی، جس کے باعث رات دس بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ اس الیکشن میں صدر حسن روحانی دوسری مرتبہ مدت صدارت کی دوڑ میں ہیں جبکہ ان کا اہم مخالف امیدار ابراہیم رئیسی کو قرار دیا جا رہا ہے، جو ایرانی سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق روحانی اس الیکشن میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ابتدائی نتائج کل بروز ہفتہ سامنے آ جائیں گے۔

اس سے قبل ایران میں اپوزیشن نے صدارتی الیکشن کی پولنگ کے دوران متعدد بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ صدارتی امیدوار ابراہم رئیسی کی مہم کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن مبینہ خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔ ایران میں آج بروز جمعہ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر حسن روحانی دوسری مدت صدارت کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ رئیسی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اس الیکشن میں تقریباﹰ چھپن ملین ایرانی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ صدارتی الیکشن کے لیے ووٹ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے تک ڈالے جا سکیں گے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی تقریباً نصف شب کے قریب شروع ہو گی اور انتخابی نتائج اگلے چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہیں۔

اپوزیشن امیدواروں نے پولنگ کے دوران متعدد بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

صدارتی امیدوار ابراہم رئیسی کی مہم کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن مبینہ خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY