پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پہلے ہی فراہم کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ بیان حدیبیہ پیپرز کیس کے ریکارڈ کی روشنی میں قلمبند کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان نے میاں جاوید شفیع سے مختلف سوالات پوچھے، نیب جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے متعلق تمام ریکارڈ پہلے ہی فراہم کرچکا ہے۔

حدیبیہ پیپرز کیس کے ریکارڈ کے ساتھ عدالتی فیصلوں کی نقول بھی شامل ہیں۔ اس ریکارڈ میں نیب کی جانب سے فیصلہ چیلنج نہ کرنے کیلئے سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کی قانونی رائے بھی فراہم کی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY