وکی لیکس کے سربراہ جولیان اسانج نے اپنے خلاف جنسی زیادتی کی جاری تحقیقات ختم کر نے کو ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

خفیہ معلومات منظر عام پر لانے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج پر سویڈن کی دو خواتین نے سات سال قبل جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد سویڈن میں ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔

اسانج نے ایک برطانوی عدالت کی طرف سے ضمانت مسترد کر دیے جانے کے بعد لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے لی تھی۔ سن 2012 سے ابھی تک وہ ایکوڈور کے سفارت خانے کی عمارت میں مقیم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY