انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے رواں برس ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات دوبارہ حاصل کرلیں۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ سیزن میں ہمپشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 میچز میں نو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 191 رنز بھی بنائے تھے۔
یہ 2011 کے بعد تیسرا موقع ہے جب آفریدی انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔ کلب حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کیلئے آفریدی ایک بہترین انتخاب ہیں اور وہ ہماری ٹیم کو مزید مضبوط بنا دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY