کراچی کے سائٹ ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میںلگی آگ پر چار گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، فائر بریگیڈ کے پاس فوم ختم ہوگیا، دوسرے اداروں سے مدد کی درخواست کر دی گئی۔

سائٹ لیبراسکوائر میں پلاسٹک کے کارخانے میں لگی آگ کو حکام تیسرے درجے کی آگ قراردےرہے ہیں، فائربریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آگ کے شعلوں سے قریبی فیکٹریوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا ہے کہ سائٹ ایریا میں لگی آگ پر قابو پانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ آگ بجھانےوالا فوم ختم ہوگیا ہے اور پانی والی گاڑیوں کی تعداد بھی کم ہے۔

اس وقت آگ کو پانی سے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ فیکٹری میں سیلنڈر کے دھماکوں اور آگ کی شدت کے باعث عمارت کو بھی خستہ حال قرار دے دیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY