مانچسٹر بم دھماکا، ایم آئی فائیو نے اندرونی تحقیقات شروع کر دیں

0
79

ایک ہفتہ قبل مانچسٹر میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو نے اپنے ہی ادارے کے اندر تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ خودکش حملہ آور سلمان عبیدی کے دو جاننے والوں نے انسداد دہشت گردی کی ہاٹ لائن پر فون کرتے ہوئے اس کے انتہاپسندانہ ارادوں سے آگاہ کیا تھا۔ دریں اثناء اس سلسلے میں مزید ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مانچسٹر حملے میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے اور تب سے برطانوی سلامتی کے اداروں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY