انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دہشتگردوں کے علاج معالجے اور سہولت فراہم کرنے کے معاملہ میں ایم کیو ایم بانی رہنما سلیم شہزاد کے رہائی احکامات جاری ہونے کے بعد مقامی عدالت میں چلنے والے چار مقدمات سلیم شہزاد کی رہائی کے میں رکاوٹ بن گئے تھے تاہم سلیم شہزاد نے مقامی عدالت سے بھی ان چاروں مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کی جانب سے متحدہ بانی رہنما سلیم شہزاد کے آج رات جیل سے رہا ہونے کا امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد 6 فروری کو وطن واپس آئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY