نہال ہاشمی کی متنازع تقریر کی ویڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا، توہین عدالت کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

نہال ہاشمی کی جانب سے جے آئی ٹی اور ججوں کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر نہال ہاشمی کی متنازع تقریرکی وڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔

توہین عدالت کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے مستعفی سینیٹرنہال ہاشمی کیخلاف متنازع اور نفرت انگیز تقریر پر فوجداری مقدمہ کے اندراج کیلئے حکومت سندھ کوبھی خط لکھ دیا ہے۔

ابتدائی طورپرفوجداری کارروائی کی سفارش، ججز کو دھمکیوں پردیگردفعات کااضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اور اس میں سرکاری اہلکاروں اور ججز کو دھمکیاں دینے اورنفرت پھیلانے کے حوالے سے تعزیرات پاکستان کی دفعات 186،353،506 کا بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY