قطر کے معاملے میں مکالمہ کیا جائے، ایران

0
83

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ قطر کے معاملے میں ہمسایہ ممالک مذاکراتی عمل شروع کریں تاکہ اختلافی امور کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔

جواد ظریف کے مطابق ہمسائے مستقل ہیں اور سرحدیں بھی تبدیل نہیں جا سکتیں، تو ایسے میں جبر کوئی حل نہیں بلکہ مکالمت وقت کی ضرورت ہے۔ اس صورت حال پر ایرانی وزیر خارجہ نے ترکی، انڈونیشیا، عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کر کے تازہ علاقائی تبدیلیوں پر گفتگو بھی کی۔

 پیر پانچ جون کو سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ مصر اور یمن نے بھی انتہا پسندی کی حمایت جاری رکھنے پر قطر کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی روابط کو اچانک ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY