روس اور ترکی نے خلیجی ممالک کے درمیان جاری محاذ آرائی کے خاتمے کے لئے بات چیت کا راستہ کھلا رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سیرجی لافروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو خلیجی ممالک کا باہمی اور اندرونی معاملہ قرار دیا ۔

ان کا کہناتھاکہ روس خطہ کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہےاور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتا ،تاہم خطہ خلیج میں پُرامن اور مستحکم حالات کے لئے کوشاں ہے۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اولو نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خطہ خلیج کا امن واستحکام ترکی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے،دوست ممالک کے درمیان اختلافات طبعی عمل ہے، تاہم بات چیت کرنا انتہائی ضروری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY