برطانیہ میں گرینفل ٹاورکی آتشزدگی میں ہلاک ہونیوالے افراد کے لیئے ایک منٹ کی خاموشی

0
28

لندن کے مغربی علاقے میں گرینفل ٹاور کے شدید آگ کی لپیٹ میں آکرہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر79 ہوگئی ہے۔برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر نے ایک بیان میں بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بچائو اور امداد کی کارروائیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں جو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پرمعطل کردی گئی تھیں

ادھر آج پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دن کے گیارہ بجے ملک بھر میں گرینفل ٹاورکی آتشزدگی میں ہلاک ہونیوالے افراد کے لیئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

تمام بڑے چھوٹے شہروں میں اداروں، تنظیموں اور عوام نے جاں بحق ہونے والوں کے لیئے دعا کی

SHARE

LEAVE A REPLY