بھارتی وزیراعظم امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مشترکا مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کےفروغ،انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگرامورپر بات ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ دو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY