حمل ( Aries)
حمل افرادجولائی کے آغاز سے ہی اپنے شراکتی کاروباری امور اور ازدواجی معاملات میں مصروف رہیں گے
چاند 28 جون کو ہی برج میزان میں مشتری کے ساتھ بیٹھے گا۔ ایسے صورت میں زیادہ تر رجحان شادی رشتوں اور کاروباری شراکت کی طرف پایا جاتا ہے۔ ان سب امور پر ہوئی پیش رفت 15جولائی کو زہرہ کے برج جوزا میں آنے پر مثبت انداز میں فیصلہ کی طرف توجہ مبذول ہو گی۔ 20 جولائی چاند بھی برج جوزا میں داخل ہو گا۔ ۔ جو ان تمام امور کو آپ سے عملی اقدام کروا ئے گا ۔ 24 جولائی سورج برج اسد میں آپ کے پانچویں گھر میں داخل ھو گا۔ ۔ دوستوں کیطرف توجہ رہے گی۔اور مالی امور ، مختصر سفر کے امکانات روشن ہیں۔ اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے حمل خواتین و حضرات اس ماہ آخر میں بہترین پرفارمنس دے سکیں گے۔

2-ثور (Taurus,)
ثور افراد شروع جون میں سورج آپکے تیسرے گھر برج سرطان میں سیارہ مرکری اور مارس کے ساتھ بیٹھے گا۔۔ ثور لڑکے اور لڑکیاں اس وقت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تعلمی سرگرمیوں میں بھرپور اور شاندار نتائج مرتب کر سکیں گے۔۔نوکری پیشہ افرادشروع مہینہ میں اپنے ٹارگس مکمل کرتے نظر آتے ہیں، 8جولائی مکمل نیا چاند برج ثور سے نویں گھر برج جدی میں آئے گا۔ رجحان مذہب اور اخلاقیات کی بہتری کیطرف رہ سکتا ہے۔ وہ خواتین جن کا تعلق سماجی، فلاحی تنظیموں سے ہے بھرپور سرگرم رہیں گی۔ کاروباری افراد اور وہ افراد جو اپنی ذاتی آمدنی میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ 11 جولائی کو اپنے خواہشات پر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل ہونے کی توقع ہے۔

3-جوزا (Gemini)
جوزا افراد تعلیم، کاروبار کے لئے دوسرے شہروں اور ملکوں میں بسنے والے افراد کے لئےایک اچھے وقت کا آغاز ہے۔۔ وہ جوزا افراد جو تعلیم کے لئےدوسرے ممالک میں سفر کا ارادہ رکھتے ھیں ان کے لئے ایک بہت مناسب وقت کا آغاز ہے۔ 20 جولائی چاند برج جوزا میں آئے گا۔ جب کے سورج برج اسد میں 24 جولائی کو داخل ہو گا اہم فیصلہ کرنے کا ایک اچھا وقت ہے۔ 28 جولا ئی کو چاند برج میزان میں پہلے سے بیٹھے سیارہ مشتری کے ساتھ آ کر جوزا افراد کیلئے دوستوں اور ساتھیوں کیطرف سے بھر پور توجہ اور پزیرائی دلوائے گا۔ جوازا خواتین 6،8،11جولائی کو کوئی بھی جزباتی فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح نہ صرف سوچیں بلکہ دوستوں سے مشورہ بھی کر لیں۔۔ وہ جوزا افراد جو اولاد کیطرف سے ماضی میں پریشان رہے ہیں۔ اس ماہ اچھی خبریں سن سکیں گے۔

،
4 –سرطان (Cancer)
سرطان افرادکو سالگرہ کا ماہ مبارک؎
اس ماہ 23 تاریخ تک سورج خود برج سرطان میں موجود رہے گا۔اور نہ صرف سورج اس کے ساتھ سیارہ مریخ، سیارہ مرکری اور 22 جون، کو چاند بھی خدُ اپنے گھر سرطان میں دو دن کیلئے داخل ہو گا۔ اتنے سارے سیاروں کی موجودگی کی وجہ سے، بہت سارے معاملات توجہ کا مرکز رہیں گے۔ جن میں سر فہرست ، سرکاری اداروں سےوابسطہ کام اورآمدنی اورپیسے کے معاملات رہیں گے۔آپ کو چاہئے یہ تمام کام 22 جون، 17 تک مکمل کر لیں تاکہ آنے والے وقت میں دورسےعملی امور کو وقت دیا جا سکے۔4 جولائی کو دوستوں اور حلقہ احباب 6 کو دفتری امور جبکہ 8، اور 13 کو توجہ جنس مخالف کی طرف رجحان رہنے کے امکانات ہیں۔جبکہ 28 جولائی کو مکمل توجہ گھر اور شریک حیات کیطرف مبذول رہ سکتی ہے۔

5 – اسد (Leo)
اسد افراد اس ماہ سالگرہ کا مہینہ آپکو بھی مبارک ھو۔۔ 23 اور 24 کی درمیانی شب سورج برج اسد میں داخل ھو گا اور اس بار چاند بھی 24 کو برج اسد میں آئے گا۔ توانائی اور رومانس سے بھرپور ایک مہینہ کا آغاز ہے۔ ۔اپنی اور لوگوں کی آذادی پسند اسد افراد اس ماہ کے آخر سے ایک عجیب اور پرُ مسرت کیفیات میں خود کو محسوس کریں گے۔۔سورج کے 24 جولائی کو برج اسد کی آمد 23 سےہی موجود، سیارہ مریخ، مرکری،چاند اسد افراد کو آخر مہینہ میں جہاں خوشیاں ، مالی فائدے اور رشتے داروں اور دور دوستوں سے ملااقاتوں میں مصروف رکھے گی۔ وہاں آپ بہت سے اسد افراد کو سماجی سرگرمیوں اور لوگوں کی مدد کرتے موجود پائیں گے۔ اسد افراد پچھلے ماہ سے جس ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کا شکار تھے اس ماہ اُس سے اُلٹ نظر آ سکتے ہیں۔ ۔6،13،16 جولائی نئے تعلق قائم کرنے کا اچھا وقت ہے۔
6سنبلہ(Virgo)
سنبلہ افراد پچھلے ماہ سےہی خود کو تازہ دم محسوس کر رہے ہیں۔ ۔ 9جولائی کو برج جدی میں مکمل چاندحلقہ احباب میں مثبت اضافہ کروا سکتا ہے۔ بلکہ دوستوں کے ساتھ سفر کے مواقع بھی بنتے نظر آتے ہیں ۔ سماجی حلقوں میں سنبلہ افراد اس بار ایک خاص قسم کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔ نام اور پوزیشن میں خاطر خواہ اضافہ ممکن نظر آتا ہے۔ سنبلہ خواتین کو چاہیے کے مازی کے ہوئے تلخ واقعات کو اب نظر انداز کریں اور نئے وقت کو نئی سوچوں اور نئے انداز سے گزارنے کی حکمت عملی پر توجہ دیں۔۔ 13 جولائی کے بعد خصوصی طور پر اپنے رشتوں اور فیملی کے ساتھ بھرپور وقت گزاریں۔ اور اُن کے مسائل کو توجہ سے سنیں۔۔ 16 جولائی کسی بھی ایسے معاہدے ، تعلق یا ملاقات سے گریز کرنا بہتر ہے جن کو آپ خفیہ رکھنا چاہتے ہوں۔
7 -میزان (Libra)
میزان کا افراد جولائی کا مہینہ مکمل طور پر کاروباری، ملازمت اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں گزارتے نظر آتےہیں۔ سورج برج سرطان دسویں گھر میں 23 جولائی تک موجود رہے گا۔ ذاتی آمدنی میں اضافہ کے امکانات ہیں۔ رشتوں میں توجہ والد کی صحت اور اُن کے کاروبار یا دیگر ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹاتے گزرنے کے روشن امکانات ہیں۔ یکم جولائی سے ہی چاند کی برج میزان میں موجودگی، میزان خواتین کو تخلیقی کاموں میں مصروف رکھے گی۔ 20 جولائی کو چاند برج جوزا میں پہلے سے موجود برج زہرہ کے ساتھ بیٹھے گا۔ اور میزان کو خوبصورت نظرات دے گا۔ ایسا سفر درپیش آسکتا ہے جو بعد میں یادگار کے طور پر تذکروں میں رہے گا۔ 15 جولائی کو زہرہ کی مشتری (جیوپیٹر) پڑنے والی نظرات، آپ کو حسن اور خوبصورتی کیطرف مائل کر سکتی ہیں۔ تخلیقی کاموں، لکھنے، پڑھنے۔ ادبی سرگرمیوں میں اپنے پسند کے لوگوں میں خوشگوار وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ آمدنی بڑھانے کے مواقع بھی مل سکیں گے۔

8 –عقرب
(Scorpio)
عقرب افراد کو صحت سے متعلق جو معاملات یا پریشانیاں ماضی میں لاحق رہیں ہیں اُن سے اب چھٹکارہ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ ۔ 10سویں گھر میں سورج، مریخ، مرکری اور چاند کی 24 جولائی کوہونے والی آمد۔ کاربار نوکریوں اور دیگر پیشہ ورانہ مسائل کو حل کرتی نظر آتی ہے۔24 جولائی ہی کے بعد آنے والا وقت آمدنی میں بھی اضافہ کا باعث نظر آتا ہے۔ امکانات ہیں کہ کام کی مصروفیت کیوجہ سے گھریلو زندگی کُچھ نظر انداز ہو۔ مگر اس سے کچھ منفی اثرات مرتب نہیں ھوں گے۔ 18 جولائی کو فیملی اور شریک حیات کیساتھ اچھا اور مصروف دن گذر سکتا ہے۔20 جولائی کے قریب اچانک مصروفیت بڑھ جانے کے امکانات ہیں ، سفر بھی درپیش آسکتا ہے۔22 جولائی کو طبیعت آرام کی طرف مائل رہنے کیساتھ ، ادبی تخلیقی کاموں میں وقت 24 جولائی گزارنے کا موقع مل سکتا ہے
9 –قوس (Sagittarius)
قوس فراد کیلئے بھی یہ مہینہ کافی لحاظ سے بہتری لاتا نظر آتا ہے۔۔۔ قوس افراد کو چاہیے اس ماہ خود کو غیرضروری سرگمیوں میں نہ اُلجھائیں۔ زہرہ آپکے چھٹے گھر میں ایک بہت اچھی نظرات مرتب کرے گا ۔ ۔۔ جس سے قوس افراد اپنے خود کی محنت سے کمایا ہوا پیسہ اور کی گئی کوششوں کے اعلی نتائج سے لطف اندوز ہوں گے۔۔ وہ قوس افراد جو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔۔ اُن کیلئے بھی بہتری ہوتی نظر آتی ہے۔ قوس خواتین جن کا تعلق فلاحی کاموں سےہے خود کیلئے کیے گئے ٹارگٹس پورے کرتی اور ماحول کو خوشگوار گزارتی نظر آئیں گی۔ قوس افراد جن کا تعلق درس و تدریس سے ہے۔ ۔ ایک مصروف مگر دلپسند مہینہ گزاتے نظر آئیں گے۔۔ جولائی کی 6،16،20،26 تاریخیں میں کئے گئے کام مثبت نتائج مرتب کر سکتے ہیں۔

10- جدی (Capricorn)
جدی افراد کے ساتو یں گھر برج سرطان میں سورج، مریخ اور مرکری 23 جولائی تک قیام پزیر رہیں گے۔ ۔ کاروباری شراکت داروں سے مال فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ ۔ دوسرے شہروں اور ممالک سے کام کرنے کے نئے مواقع ملیں تو انکار مت کریں۔۔ اندرون ملک درپیش سفر باعث رحمت و ترقی ھو گا۔ ۔24 جولائی کے بعد شروع ماہ سے کی گئی کاوشوں کے مثبت اثرات آنے کی توقع ہے۔ ۔ ۔ جدی خواتین22 جولائی کو خود کو بہت پرسکون اور تخلیقی محسوس کریں گی۔ نئےرشتوں اور تعلقات بنانے کا بھی یہی بہتر وقت ہے۔۔۔ نوکری پیشہ جدی افراد26 تاریخ کے بعد سے آخر جولائی تک خود کو کام کے دباؤ میں محسوس کر سکتے ہیں۔۔ جولائی کی 8،20،22،26 تاریخیں اہم رہیں گی۔

11-دلو(Aquarius) دلوآپ اپنی ذاتی محنت اور کاوش پر مکمل اعتماد کرتے نظر آئیں گے اور ساتھ حسب عادت دوسروں کو بھی سراہتے رہیں گے، جولائی میں دلوافراد نہ صرف خود کام سے پیسہ بناتے نظر آئیں گے بلکہ مکمل طور پر اپنے کام سے لطف اندوذ بھی ھوں گے۔ ۔سماجی کاموں میں دلو افراد اپنے آپ کو خدمات کے لیے پیش کریں گے۔ آپ میں یہی خوبی بہت ہٹ کر پائی جاتی ہے، ۔اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے دلوافراد نمایاں طور پر توانائی سے بھرپور نظر آئیں گے۔ خواتین بھی تقریبا انہی سرگرمیوں میں رہتی نظر آ سکتی ہیں۔ دلو افراد ہر وہ کام کرنہ چاہیں گے جو ان کو پسند ہے۔ نوکری پیشہ دلو افراد پروموشن اور تنخواہوں میں اضافے کی خبریں سن سکتے ہیں۔جولائی میں ایسی کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کریں گے۔ جو ماضی کے کُچھ مہینوں سے محسوس کرتے آئے ہیں۔۔ خاندان ، دوستوں اور آفس کے لوگوں سے مکمل تعاون حاصل رہے گا، 11،20،24، اہمیت کے حامل دن ھو سکتے ہیں۔

12–حوت(Pisces)
حوت افراد کیلئے نئے مواقع ملنے اور کافی لحاظ ان کے مثبت نتائج حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔۔ حقیقت پسندی کا رجحان حوت افراد میں واضح طور پر نظر آئے گا۔ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلےآپ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر پائیں گے۔ مارکیٹنگ اور سیلز سے منسلک افراد اپنے ٹارگٹس با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ماہ وحوت بہت کچھ نئے تجربات کریں گے۔ اور کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ ۔ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ ۔ اور بہت سے لوگ آپ کے حلقہ احباب میں آسکتے۔۔ حوت خواتین بہترین دوستوں کے ساتھ اپنا وقت گزارنا چاہیں گی۔ ۔ مالی معاملات میں لاپرواہی نہ برتیں۔۔ حوت خواتین شاپنگز اور اخراجات میں توازن رکھیں تو بہتر ہے ۔ ۔ وو حوت افراد جو کام یا تعلیم کے سلسلے میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں اُن کیلئے بھی بہتروقت ہے۔۔۔تخلیقی صلاحیتوں کو جگائے گا۔۔ مہینہ کے آخر میں حوت افراد خود کے لیے وقت نکا لیں گےمحبوب دوستوں اور اہل خانہ کسے ساتھ وقت گزارتے نظرآسکتے ہیں۔ 4، 13،24،28 تاریخ اہمیت کی حامل رہ سکتی ہیں۔

آسٹرولوجر محمدعلی۔

SHARE

LEAVE A REPLY