ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہین افراد دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ طویل عرصے تک زندگی پاسکتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ آئی کیووالےافراد80سال تک کی عمر پاسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ایان ڈیئری اور ان کے ساتھیوں نے ایک تحقیق کی ہے جس میں اسکاٹ لینڈ کے 65 ہزار سے زائد افراد سے سروے کیا گیا ۔

سروےمیں 1936کے عشرے کے آس پاس پیدا ہونے والے افراد کا 11 برس کی عمر میں آئی کیو ٹیسٹ کیا گیا اور پھر 68 سال بعد دوبارہ ان افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا ۔

ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ جن افراد کا آئی کیو دیگر کے مقابلے میں زیادہ بلند تھا انہیں مہلک امراض کا سامنا کم ہوا۔
یعنی زیادہ آئی کیو کے حامل بچوں میں عمر کے ساتھ ساتھ سانسوں کے امراض کا خدشہ 28 فیصد کم، دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد کم جب کہ فالج سے مرنے کا خطرہ 24 فیصد کم تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY