کوئی سمجھے گا کیا ابو طالب۔ بلال رشید

0
92

کوئی سمجھے گا کیا ابو طالب
آپ کا مرتبہ ابو طالب

آپ تھے شاہِ دوسرا کیلئے
رحمتِ کبریا ابوطالب

تھے محافظ شہِ مدینہ کے
مومنِ با صفا ابو طالب

عکس تھے آپ کی سخاوت کا
حضرتِ مرتضٰی ابو طالب

آپ ہیں جد سبھی اماموں کے
مرحبا مرحبا ابو طالب

انتہائے وفا ھیں شاہِ نجف
ابتدائے وفا ابو طالب

قرب سرکار کا وسیلہ ہے
آپ کا تذکرہ ابو طالب

چین پاتا ہےدل بلال مرا
جب بھی کہتا ھوں یا ابو طالب

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY