تیرہ جولائی 1930ء یورا گوئے میں پہلے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کا آغاز

0
34

فیفا عالمی کپ عالمی سطح پر فٹ بال کا اہم ترین مقابلہ ہے جو فٹ بال کی عالمی مجلسِ انتظامی فیفا کے رکن ممالک کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ یہ مقابلہ 1930ء کے بعد سے ہر چار سال بعد منعقد ہو رہا ہے تاہم دوسری جنگ عظیم کے باعث 1942ء اور 1946ء میں اس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ فیفا عالمی کپ فٹ بال عالمی کپ یا سوکر عالمی کپ یا پھر عام طور پر صرف عالمی کپ بھی کہا جاتا ہے۔

ان مقابلے کا حتمی مرحلہ جسے ورلڈ کپ فائنلز کہا جاتا ہے، دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔ 2006ء میں دنیا بھر کے 715.1 ملین افراد نے فائنل دیکھا۔
حتمی مقابلوں کی موجودہ ساخت کے مطابق 32 قومی فٹ بال ٹیمیں ایک ماہ کے عرصے تک میزبان ملک (یا ملکوں) میں مدمقابل رہتی ہیں۔ شریک ٹیموں کے لیے استعدادی مرحلہ ہوتا ہے جو تین سال کے عرصے تک دنیا بھر میں جاری رہتا ہے۔

اب تک ہونے والے 20 مقابلوں میں صرف سات اقوام نے عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جن میں سے برازیل اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم رہی ہے جس نے 5 مرتبہ عالمی کپ اپنے نام کیا۔ موجودہ فاتح جرمنی اور اطالیہ نے چار بار ٹرافی اپنے نام کی۔ دیگر فاتحین میں یوروگوئے اور ارجنٹائن نے دو دو اور انگلستان و فرانس اور ہسپانیہ نے ایک ایک مرتبہ عالمی کپ جیتا ہے۔2014 فیفا عالمی کپ جرمنی نے جیتا ہے۔2018 فیفا عالمی کپ کی میزبانی روس کو دی گئی ہے۔

فٹ بال کی عالمی انتظامی مجلس فیفا 1991ء سے خواتین کا عالمی کپ بھی باقاعدگی سے منعقد کر رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY