پاکستان کے شہرآفاق کرکٹر یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے والا اپنا’ بیٹ‘نیلامی کے لئے پیش کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں یونس خان نے اپیل کی کہ حکومت اس کی نیلامی سے حاصل آمدنی سے ٹیکس نہ کاٹے،کچھ پیسے ایدھی فائونڈیش اور کچھ دوسرے فلاحی اداروں کو دوں گا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،نہ پاکستان کرکٹ بورڈ تبدیل ہوتا ہے اور نہ ہی میری سوچ بدلتی ہے۔

یونس خان نے کہا کہ ہمارے بہت اچھےپلان ہیں اسپورٹس کے ساتھ دیگر چیزوں میں بھی کام کریں گے۔
انہوں نے سیاسی پارٹی جوائن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان میرا اپنا ہے، میں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کررہا۔

SHARE

LEAVE A REPLY