مصالحے دار کھانوں میں سے ایک کڑاہی قیمہ بھی ہے، جسے محنت طلب سمجھ کر اکثر گھروں میں تیار نہیں کیا جاتا۔

مگر کڑاہی قیمے کو تیار کرنا آسان ہے۔

اجزاء
قیمہ آدھا کلو ( ہاتھ سے بنا ہوا)

سرخ ٹماٹر 4 عدد (کاٹ لیں)

ہری مرچ 6 عدد (کاٹ لیں)

خشک پیاز ایک عدد بڑا (کاٹ لیں)

ہری پیاز ایک عدد (کاٹ لیں) صوابدیدی

ہرا دھنیا ایک گٹھی (کاٹ لیں)

دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ (ثابت بھی چل سکتا ہے)

لہن اور ادرک پاؤڈر یا پیسٹ حسب ذائقہ

نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ

پودینہ حسب ذائقہ

کوکنگ آئل ایک کپ

ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں پیاز کو بھن لیں

اس کے بعد بھنے پیاز میں لہسن، ادرک، سرخ مرچ، نمک، ٹماٹر اور قیمہ پکائیں۔

جب قیمہ آدھا پک جائے تو اس میں سفید زیرہ اور دھنیا شامل کرکے تھوڑا سا پانی ڈال کر دم کرلیں۔

جب تمام چیزیں پک جائیں تو قیمے کو اتارنے سے کم سے کم 5 منٹ قبل اس میں ہری مرچ، پودینہ اور ہرا دھنیا شامل کرکے قیمے کو تھوڑی دیر کے لیے پکائیں۔

آخر میں پلیٹوں میں نکال کر چاہیں تو گھر کی روٹی کے ساتھ نوش فرمائیں، چاہیں تو باہر سے نان منگوائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY