ٹینس کی دُنیا کے سب سے معتبر ٹورنامنٹ ومبلڈن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اسپین کی موگوروزا کے نام رہا، فائنل میں انہوں نے اسٹار کھلاڑی امریکا کی وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ومبلڈن کا ویمنز سنگلز کا فائنل تجربہ کار امریکا کی وینس ولیمز اور اسپینش کھلاڑی گیبرئین موگوروزا کے درمیان تھا۔
پہلے سیٹ میں حریف کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا جم کر مقابلہ کیا،لیکن یہ سیٹ 7۔5 کے اسکور سے موگوروزا کے نام رہا۔
دوسرے سیٹ میں مقابلہ قطعی یکطرفہ ہوگیا، جس میں موگوروزا نے اسٹار کھلاڑی کو ایک گیم بھی نہیں جیتنے دیا،اسپینش کھلاڑی نے یہ سیٹ 6۔0 سے جیت کر پہلی بار ومبلڈن ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ومبلڈن مینز سنگلز کا فائنل اتوار16جولائی کوسوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور کروشیا کےمیرین کے درمیان کھیلا جائےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY