چین میں آج ہفتے کے روز نوبل انعام یافتہ لیو شیاؤبو کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ آخری رسومات کی تقریب میں ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

انسانی حقوق اور جمہوری اصلاحات کے لیے آواز اٹھانے والے لیو کوسن 2008 میں سزائے قید سنائی گئی تھی، تاہم کچھ عرصہ قبل انہیں انتہائی شدید علالت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

لیو 61 برس کی عمر میں جگر کے سرطان کی بیماری کی وجہ سے جمعرات کے روز انتقال کر گئے تھے۔ لیو کے انتقال پر عالمی سطح پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیے جانے کے ساتھ ساتھ بیجنگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY