پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ ہر پاکستانی نوازشریف کو ریڈ کارڈ دکھائے وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے حامی ٹولے کے خلاف احتجاج کی ابتداء کرنے پر جنوبی پنجاب کے کارکن قابل تعریف ہیں،ملتان ،بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان میں ’گو نوازگو ‘ ریلیاں ابتدا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ نواز اینڈ کمپنی نے ثابت کیاکہ ٓمروں کی گود کے پروردہ مذموم مقاصد کی خاطر سیاست میں آتے ہیں،ان کے پاس مستعفیٰ ہونے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ تعجب کی بات ہے،پاناما رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کے ہر فرد کے اثاثوں میں سالانہ 16اعشاریہ6 فیصد اضافہ کیا، نوازشریف جرائم و میگا کرپشن چھپانے کیلئے اداروں سے تصادم سے گریز کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نےوعدہ کیا تھا،شواہد خلاف آئے تو مستعفی ہو جائیں گے،لیکن وہ ثبوتوں کا ڈبا سامنے کے بعد اپنے وعدے سے مکر گئے ۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ کارکن نوازشریف کے مستعفی ہونے تک گو نواز گو کےنعرے لگاتے رہیںاور وزیراعظم کو بتادیں کہ 20کروڑ پاکستانی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY