ایک تازہ عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب چھ ماہ قبل عہدہ صدارات سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے اس جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 42 فیصد تھی۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔

اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکا کا قائدانہ کردار کم زور ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY