تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ ہو ،مودی ہو یا قطری شہزادہ ،نوازشریف کو کوئی نہیں بچاسکتا ،اس بار ان کی منزل جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جیل ہوگی ۔
اسلام آباد میں ورکرز کنونشن میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے نعرے بھی لگوائے ،اس موقع پر خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کارکن اسلام آباد آنے کے لئے تیار ہیں ، یا جشن منائیں گے، یا پھر مافیا کی سازش ناکام بنائیں گے ۔
ان کا کہناتھاکہ میرا مقابلہ پاکستان کے سیاسی مافیا کے ساتھ تھا،شریف مافیا نے انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو قوم کو انصاف کے قیام کی دعوت دوں گا ۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ پہلے سمجھتے تھے نوازشریف معصوم اور آصف زرداری چور ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے قوم میں شعور پیدا کیا ،کارکنوں کو تبدیلی نظر آرہی ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ لیگیوں سےسن رہا ہوں کہ ان کے خلاف سازش ہوگئی ہے،جےآئی ٹی ایسے ثبوت سامنےلائی ہے کہ اب کوئی شک نہیں بچا،مریم نواز نیلسن اور نیسکول کی بینی فشل اونر ثابت ہوچکی ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ گلف اسٹیل کی رقم قطر گئی اور قطر سےاربوں روپےکی جائیدادبنی،گلف اسٹیل نقصان میں تھی، عدالت کے سامنے جھوٹ بولا گیا، جعلی کاغذات پیش کیے گئے،ان تمام باتوں کو مسلم لیگ (ن) سازش کیوں کہہ رہی ہے؟
عمران خان نے کہا کہپاکستان میں کبھی طاقتور کے خلاف تحقیقات نہیں ہوئیں، 30 سال سےجوبھی مقدمہ ان پرآیا،انھوں نے پیسےکھلادیے،رشوت دیدی،دھمکادیا،شریف خاندان کو انصاف کےسامنے کھڑا کرنا سازش ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ کا کہناتھاکہ چوہدری شوگرملز کا کیس دباکر شریف خاندان کی چوری چھپائی جارہی تھی،ایف بی آر شریف خاندان کے لیے جعلی کاغذات بنارہی تھی،ایس ای سی پی کا چیئرمین ریکارڈ ٹمپر کرتے ہوئے پکڑا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیاپاکستان کےمستقبل کی فکر نہیں،معاشرہ بم باری سےتباہ نہیں ہوتے،ملکی ادارے برباد کرنے سے تباہ ہوتا ہے،شریف خاندان سے بڑھ کر کسی نے ملک کے ساتھ غداری نہیں کی،ایک خاندان کی چوری بچانے کے لیے سارے ادارے تباہ کیے جائیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپنی منی لانڈرنگ کے تحفظ کے لیے قانون بنایا،، موٹرویز،یلوکیب اسکیم، میٹرو سے کمیشن لیے گئے اور باہر بھجوادیے،جےآئی ٹی نےوہ کام کردیا،جس کی توقع نہیں تھی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہجےآئی ٹی کے بعد مسلم لیگ ن سپریم کورٹ اور پاک فوج کے پیچھے پڑجائےگی، مولانافضل الرحمان کہہ رہے ہیں نوازشریف کےخلاف بھارت اور یہودی سازش کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پہلےپارلیمنٹ ٹی اوآرز کھیلتی رہتی ہےپھر ان کا وزیر کہتا ہے کہ میاں صاحب فکر نہ کریں قوم بھول جائیگی، نوازشریف کے خلاف 12اورشہبازشریف کےخلاف نیب میں ایک کیس ہے لیکن چیئرمین نیب ان کے کیسز ختم کرنے کی سوچ رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY