یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران یورپی اتحاد سے انخلاء کے بعد برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں کے حقوق کے موضوع پر بات کی جائے گی۔

اس کے علاوہ یورپی یونین کی جانب سے مالی مطالبات اور شمالی آئرلینڈ کی حیثیت پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ بریگزٹ مذاکرات کا آغاز جون کے وسط میں ہوا تھا۔ یورپی ذرائع کے مطابق انخلاء کے مخصوص معاملات طے ہونے کے بعد ہی برطانیہ کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے پر بات چیت ممکن ہو سکے گی۔

برطانیہ چالیس برس تک یورپی یونین کا حصہ رہا۔

SHARE

LEAVE A REPLY