حیات آباد پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے میں میجر جمال شیران شہید اور چار جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حیات آباد میں باغ ناراں کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو خود کش موٹر سائیکل سوار نے نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کے جسمانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوادیئے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کے مطابق خودکش حملہ آر موٹر سائیکل پر سوار تھا ، اس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی اور موٹرسائیکل میں بھی بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کی جگہ سے موٹرسائیکل کا انجن نمبر مل گیا ہے۔
گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے حیات آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے۔ واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY