سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،قانونی ماہرین نے آج کی کارروائی پر بریفننگ دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میںوزرا،مشیر،معاونین شریک ہوئے اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ہونے والی سماعت کے مختلف پہلو پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی حکمت عملی پر جوابی لائحہ عمل طے کرنے پر غور کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم سے اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY