خیبر4آپریشن: وادی تیرا میں جیٹ طیاروں کی بمباری

0
46

خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کا خیبر فور آپریشن کے تحت وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں آٹھ دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئےجبکجہ فضائی کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئےگئے ہیں۔

ملک بھر میں شروع ہونے والے خیبر 4پر عمل کرتے ہوئے خیبرایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے راجگل میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس سے آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔

اس فضائی کارروائی میں تین دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئےگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقے میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

کل جی ایچ کیو راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نےبتایا تھا کہ ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفسار کے تحت آپریشن خیبر فور شروع کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے مقاصد کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاتھا کہ راجگال فاٹا میں زمینی حوالے سے سب سے مشکل علاقہ ہے، آپریشن کے تحت افغانستان کے ساتھ سرحد محفوظ بنانے کے علاوہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY