آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، طبی ماہرین

0
172

امریکی ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ سات گھنٹے سونا صحت کے لئے بہترین ثابت ہوتا ہے مگر آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند لینا صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

جی ہاں ایریزونا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ معمول سے زیادہ نیند لینا بھی دراصل حفظان صحت کے خلاف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سات گھنٹے کی نیندصحت کے لئے بہترین ہے اور اس سے قبل از وقت موت کے خطرات بھی کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ سونے والے افراد دماغی کمزوری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY