آج جلسے میں مودی کو سخت پیغام دوں گا، عمران خان

0
143

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے جلسے میں بھارتی وزیراعظم کے لیے سخت پیغام دوں گا۔

انہوں نے بھارتی جارحیت کے حوالے سے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کے حوالے سےجوباتیں آرہی ہیں اس وقت ضرورت ہے کہ قوم متحد ہو،کل مودی کووہ جواب دوں گاجواب تک نوازشریف نہیں دے سکے

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، رائے ونڈ جلسہ میں مودی کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی روایتی پریڈ ہوئی جس کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز پنجاب عمرفاروق تھے، پی ٹی آئی شاہ کے رہنما محمود قریشی نے بھی پریڈ دیکھی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY