بھارتی جارحیت اور کشمیر میں مظالم کیخلاف ملک میں احتجاج

0
182

بھارتی جارحیت اور کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

کشمور میں ہندو پنچایت کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندررمودی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی شاہی بازار سےشروع ہوکر پریس کلب میں اختتام پزیر ہوئی ۔ریلی کےشرکا نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔

بھارتی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف سکھر میں وکلا نے سیشن کورٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر وکلاکا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تتہ پانی اور باغ آزادکشمیرکےشہریوں نے بھارتی فوج کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بھارتی فوج اور نریندرمودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY