پاکستانی ٹیم اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے فیورٹ

0
93

اظہر علی کی قیادت میں مسلسل تین ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے فیورٹ ہے۔گذشتہ ایک سال میں پاکستان کو 3سیریز میں شکست ہوئی ہے۔

اتوار کو شارجہ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ ہورہا ہے۔سیریز میں پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹی ٹوئینٹی میچوں کے بعد پہلے ون ڈے میں 111رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

اظہر علی کی کپتانی میں پاکستان کوانگلینڈ نے امارات میں تین ایک،نیوزی لینڈ نے اپنی سر زمین پر دو صفر اور گذشتہ ماہ انگلینڈ نے چار ایک سے شکست دی تھی۔پاکستان نے 2013میں ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں تین ایک سے شکست دی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY