بارہ مولامیں بھارتی فوجی کیمپ پرفدائی حملہ،اہلکارہلاک،2 زخمی

0
111

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں46راشٹریہ رائفلز کیمپ کے قریب فدائی حملے میں بھارتی سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کی ہلاکت، جب کہ 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، بھارتی دعویٰ کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ اور کیمپ کے اندر متعدد دھماکے میں سنے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا میں قائم بھارتی آرمی کی 46 راشٹر رائفل اور بھارتی سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے کیمپ کے قریب فدائی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا ریپورٹس کے مطابق بھارتی بیس کیمپ کے اندر کئی دھماکے بھی سنے گئے ہیں، جب کہ علاقے میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ایک بی ایس ایف اہلکار کے ہلاک ہونے اور دو بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں نے کیمپ سے ملحقہ پبلک پارک کے ذریعے کیمپ میں گھسنے کی کوشش کیں، تاہم رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کی کیمپ میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد تین سے چار ہے، اور دونوں جانب سےبھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حملے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY