پورٹ قاسم کے علاقے میں ٹیکسٹائل کمپنی کے ٹینک میں پانچ مزدور ڈوب گئے

0
130

پورٹ قاسم کے علاقے میں ٹیکسٹائل کمپنی کے ٹینک میں پانچ مزدور ڈوب گئے جس میں سے تین جاں بحق ہوگئے۔ موقع پر موجود دیگرملازمین نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت دو مزدوروں کو نکال لیا، لیکن تین مزدوروں کو نہیں نکال سکے۔

انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کےلیے غوطہ خوروں کو طلب کیا، جنھوں نے تینوں کی لاشیں نکال لیں۔

مرنے والے مزدوروں میں راحیل ، عامر اور اعجازشامل ہیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ٹینک میں کیمیکل اور گندا پانی تھا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئی

SHARE

LEAVE A REPLY