عمران خان کو نواز شریف فوبیا لاحق ہے ۔ پرویز رشید

0
186

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم اور تمام سیای جماعتیں قومی مفادات ایک ہی ایجنڈے پر متفق ہیں ،سوائے تحریکِ انصاف کے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے کا واحد مقصد کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانا ہے ،جسے عمران خان سننے سے قاصر ہیں ، پرویز رشید نے کہا کہ جب بھی ملک میں کسی بحرانی کیفیت یا ترقی و خوشحالی کی بات ہوئی ہے عمران خان نے ہمیشہ منفی رویہ اپنایا جو ایک پست ذہنیت کا ثبوت ہے

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا عمران خان نے مکمل طور پر سیاست سے نہ بلد ہیں کیونکہ انہون نے ہمیشہ قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا اور زاتی مفادات کی سیاست کو ترجیع دی

انہوں نے کہا کہ قومی قیادت نے جب بھارتی کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم پر بات کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تو اس وقت عمران خان ذہنی نا پختگی کا ثبوت دیتے ہوئے مری اور نتھیا گلی میں ، موسیقی سننے اور دیگر سیر و سیاحت جیسی سرگرمیوں میں مصروف تھے

سیدہ قرۃ العین نقوی۔ بیورو چیف عالمی اخبار اسلام آباد، راولپنڈی

SHARE

LEAVE A REPLY