پرتگال کے سابق وزیر اعظم گتیریش اقوام متحدہ کے آئندہ ممکنہ سیکرٹری جنرل

0
179

پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو گتیریش ممکنہ طور پر اقوام متحدہ کے آئندہ ممکنہ سیکرٹری جنرل بن سکتے ہیں۔ سفارتکاروں نے آج بدھ کے روز بتایا کہ چھٹی مرتبہ ہونے والی خفیہ رائے شماری میں عالمی سلامتی کونسل میں ویٹو کی طاقت رکھنے والے کسی بھی ملک نے گتیریش کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔

اس طرح گتیریش بان کی مُون کی جگہ سیکرٹری جنرل کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر وتالی چُرکین نے گتیریش کے فیورٹ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے رسمی رائے شماری جمعرات کو صبح دَس بجے ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY