کراچی میں فائرنگ واقعات کے بعد ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گئی

0
185

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں فائرنگ کے پے در پے واقعات کے بعد شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آ شام 6 بجے سے کیا جائے گا، پابندی 10 محرم کی رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔
کراچی میں خوف کی فضا،ایک گھنٹے میں2افرادقتل،3زخمی ہوئے

حکومت سندھ نے ڈبل سواری کی پابندی پر انتہائی سختی سےعملدرآمد کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر، گلشن اقبال اور فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے مجلس سے آنے والے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے

SHARE

LEAVE A REPLY