دلیل الفت شبیر ہے عزاداری ۔ بلال رشید

0
156

بلال رشید

دلیل الفت شبیر ہے عزاداری
حسین والوں کی شمشیر ہے عزاداری

بھلا ہو کیسے قضا یہ حسین والوں سے
دعائے زینب دلگیر ہے عزاداری

یہی ہے قاسم و اکبر سے عشق اہل ولا
نوائے اصغر بے شیر ہے عزاداری

حسینیت کو دعائیں جو دے گییں زہرا
انہی دعاوں کی تاثیر ہے عزاداری

نہ کیوں ہوں پاک عزادار اس کو کرنے سے
کہ یاد صاحب تطہیر ہے عزاداری

یزیدیت کا ہے ممنوع داخلہ جس میں
حسینیت کی وہ جاگیر ہے عزاداری

ہے جس کے وار سے جینا محال دشمن کا
علی کے عشق کا وہ تیر ہے عزاداری

بلال ہم نے تو یہ آزما کے دیکھا ہے
ہر ایک زخم میں اکثیر ہے عزاداری

SHARE

LEAVE A REPLY