اسکاٹ لینڈیارڈ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا

0
136

اسکاٹ لینڈیارڈ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا، میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم، محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کے خلاف کیس کراؤن پراسیکیوشن کی ہدایت پرختم کیے گئے۔

لندن پولیس کے مطابق ناکافی ثبوتوں کی بنا پر کیس ختم کردیے گئے، کیس اب مزید نہیں چلیں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی سے وابستہ قیام گاہوں سے 2012ءسے 2014ءکے دوران پانچ لاکھ برطانوی پاؤنڈ کی رقم برآمد ہوئی تھی، اس کے بعد ان کے اور ان کے بعض دیگر ساتھیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تفتیش شروع کی گئی۔ 9اپریل 2015ء کو اس کیس نے اس وقت سنسنی پھیلا دی جب الطاف حسین کو اس میں تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا، تاہم تفتیش کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

اس کیس میں 6افراد کو حراست میں لیا گیا اور مزید 11افراد سے تفتیش کی گئی، پولیس اسٹیشنز میں 28افراد سے گفتگو کی گئی اور سو گواہوں کے بیانات لیے گئے، اس کے علاوہ 9مقامات کی تلاشی بھی لی گئی، تفتیش کے بعد لندن پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ اس کیس میں انگلستان کا کوئی قانون نہیں توڑا گیا۔

لندن پولیس نے کیس فائل تیار کر کے شاہی استغاثہ کو بھجوایا جس نے مشورہ دیا کہ برطانوی قانون کے تحت استغاثہ کے کامیاب ہونے کا امکان نہیں، اس کے بعد لندن پولیس نے فیصلہ کیا کہ کیس کو ختم کر دیا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY