حلب میں منگل سے اب تک ڈیڑھ سو افراد بم باری سے ہلاک

0
460

روس اور اسد حکومت کے جنگی طیاروں نے حلب پر شدید بم باری جاری رکھی ہوئی ہے۔

امدادی تنظیموں کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے ان فضائی حملوں میں اب تک ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔ اس دوران کئی سو افراد زخمی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں نے حلب کے مشرقی حصے پر بم برسائے۔ یہ علاقہ باغیوں کے زیر اثر ہے۔ ذرائع کے مطابق شدید فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں اس علاقے پر اسد مخالفین کا کنٹرول قدرے کم ہو چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY