مودی سرکار کا برکس کے اجلاس کا پاکستان سے نفرت کے لیے استعمال

0
158

ایک معروف امریکی نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کے اجلاس کو پاکستان سے نفرت کے لیے استعمال کر کے غلطی کر رہی ہے۔

دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں چین، بھارت، روس، برازیل اور جنوبی افریقہ نے برکس کی تنظیم اقتصادی تعاون اور ترقی کے لیے قائم کی تھی، مگر مغربی میڈیا اب اس تنظیم کو کاغذی شیر قرار دے رہا ہے،وجہ مودی سرکار کی پاکستان سے نفرت کی وہ پالیسی ہے جو اس کانفرنس پر حاوی رہی۔

مودی سرکار نے سارک اجلاس کو بھی پاکستان دشمنی میں تباہ کیا اور برکس میں بھی وہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

پاکستان چین کا اسٹریٹجک اتحادی ہے اور وہ بھارت کی بات نہیں مان سکتا، روس کے بھی اپنے مفادات ہیں اور وہ امریکا کے ہاتھوں ایشیاء میں بھارت کے استعمال سے خوش نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY