کراچی میں فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے

0
258

شہر قائد کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا ایک میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی نے تصدیق کی کہ پاک فضائیہ کا ایک میراج طیارہ مشرف کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

اسکواڈرن لیڈر باقر علی نے رپورٹ کیا کہ ‘پاک فضائیہ کے ایئرکرافٹ نے مسرور بیس سے اڑان بھری اور دوران پرواز مشرف کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا’۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔

گذشتہ ماہ 26 ستمبر کو بھی صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY